بچوں کو مارنے پر پابندی عائد کرنے والا اسکاٹ لینڈ پہلا برطانوی خطہ بن گیا

274

برطانیہ کے خطے اسکاٹ لینڈ میں بچوں کو مارنا مکمل طور سے غیرقانونی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اس کے علاوہ پورے برطانیہ میں بچوں کو ضروت پڑنے پر مارنے کی اجازت ہے۔

اسکاٹش پارلیمنٹ نے پچھلے سال اس اقدام کی منظوری دی تھی جبکہ اسے قانونی حیثیت رواں سال دے دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 2022 تک برطانوی خطے ویلز میں بھی اس قانون کو عملی جامہ پہنانے کے امکانات متوقع ہیں۔

چلڈرنز ایکٹ 2004 کے مطابق اگر مناسب سزا کے طور پر اب اسکاٹ لینڈ کے علاوہ برطانیہ کے دوسرے حصوں میں بچوں کو مارا جاسکتا ہے تاہم اس سے جسمانی نقصان جیسے زخموں اور طویل عرصہ جسمانی تکلیف دینے پر پابندی ہے۔