فرانس کے سفارتکار کو ملک بدر کر کے مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، ظفر پنہور

93

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کرنے کیخلاف اساتذہ تنظیم پ ٹ الف کی اپیل پر اساتذہ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے فرانسیسی حکومت کیخلاف شدید مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ظفر پنہور، اللہ بچایو مہر، شمس الدین پنہور، پیرانو منگریو، شہباز جٹ، سبحان منگریو، شمس پھوڑ، یعقوب نوہڑی و دیگر نے کہا کہ ہم عاشق رسولﷺ ہیں، فرانس میں گستاخانہ خاکے شائع کر کے دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے گئے ہیں۔ دین اسلام تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے دین اور اپنے رسولﷺ کیخلاف کوئی گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفارتکار کو ملک بدر کر کے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔