کراچی :ماسک پہننا لازمی ہےورنہ جرمانہ ہوگا

551

کراچی : شہر قائد میں کورونا وائرس کی وباس سے بچنے کے لیے  ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے ، نہ پہننے پر جرمانہ عائد ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان  کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ ماسک نہ پہننے والوں کو 500 سے 1000روپے  تک جرمانہ کیا جائے گا، تمام ڈپٹی کمشنرز کو  کورونا ایس او پیز پر عمل کرانے کے لیے ہدایت جاری کردیں ہیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دکانداروں اور مارکیٹ انتظامیہ کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد3لاکھ 40ہزار 2سو51ہے جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 6ہزار 9سو 32ہے۔