ویانا میں حملے کے بعد مساجد کیخلاف کارروائی

383

ویانا: آسٹریا کی حکومت نے رواں ہفتے ہونے والے حملے کے بعد مساجد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دو مساجد کو بند کردیا ہے، جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں ہفتے پیر کو 20 سالہ حملہ آور نے دارالحکومت ویانا میں فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا تھا، حملے کے بعد حکام نے ملک بھر میں سیکیورٹی سخت کردی ہے جبکہ ان دو مساجد کو بھی بند کردیا ہے جہاں حملہ آور کا آنا جانا تھا۔

علاوہ ازیں ویانا میں انسداد دہشتگردی آپریشنز کے سربراہ کو بھی معطل کردیا گیا ہے اور ان کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔