شہباز گل مہمان اداکار ہیں، ہیرونہ بنیں،ناصر حسین شاہ

65

کراچی (نمائندہ جسارت) وزیرا طلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزرا شبلی فراز اور شہباز گل کے بیانات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ووٹوں کی چوری کرکے اقتدار میں آئی ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کے عوام کو صوبہ دے کر شناخت دی ۔انہوں نے کہا کہ شہباز گل مہمان اداکار ہیں، ہیرو بننے کی کوشش نہ کریں، انھوں نے کبھی تھر دیکھا تک نہیں اور اس پر بیان کسے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں ہونے والے بہترین
علاج سے ملک بھر کے عوام مفت علاج کرواتے ہیں،پتا نہیں شہباز گل کو کیوں جانوروں کے اسپتال یاد ہیں،کس کو کون سا علاج ٹھیک لگتا ہے وہ اس کو پتا ہے۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بھٹو کے نام سے پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ گورنمنٹ خوفزدہ ہے۔