مشیر جیل خانہ جات اعجازجا کھر ا نی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم

224

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہا ئی کورٹ نے ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل ) سے نام کے اخراج سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی
ہدایت کردی ۔ جمعرات کو جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سر براہی میں 2رکنی بینچ نے ای سی ایل سے نام کے اخراج سے متعلق صوبائی مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جاکھرانی کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ کیا جانے والا فیصلہ سنایا ۔ فاضل عدالت نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی اجازت دے دی۔