کسانوں کے دھرنے میں مبینہ طور پر زخمی کسان اسپتال میں دم توڑ گیا

170

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)گندم اور گنے کی جائز قیمتوں کے لیے مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر ہوئے پولیس ایکشن کے دوران زخمی ہونے والے کسان رہنما ملک اشفاق اسپتال میں انتقال کر گئے۔ملک اشفاق کسانوں کے دھرنے کے دوران پولیس کی شیلنگ اور پانی کی بوچھاڑ سے زخمی ہوئے تھے۔کسان اتحاد کے صدر چودھری انور نے کہا کہ مرحوم ملک اشفاق، وہاڑی کے کسان اتحاد کے فنانس سیکرٹری تھے۔صدر کسان اتحاد نے سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ا?ئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔