آسٹریلیا: غیرملکی مداخلت سی متعلق نئے قوانین کے تحت پہلا مقدمہ

221

کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا میںغیرملکی مداخلت کے نئے قوانین کے تحت دائر کیے گئے پہلے مقدمے کی کارروائی شروع ہوگئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک ملزم کو غیرملکی خفیہ ادارے سے رابطے کے الزام کے تحت جمعرات کے روز میلبورن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں 2018 ء میں جاسوسی اور غیرملکی مداخلت کے خلاف قانون منظور کیا گیا تھا،جس کے تحت اس طرح کے جرم میں ملوث شخص کو 10برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ غیرملکی مداخلت کے معاملے کی چھان بین کے تحت 16 اکتوبر کو پولیس نے کئی چھاپے مارے تھے۔