تحریک لبیک کاتحفظ ناموس رسالت مارچ ہفتے کوہوگا

208

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے 7مارچ کو تحفظ ناموس رسالت مارچ کا اعلان کردیا،امیرسندھ تحریک لبیک پاکستان غلام غوث بغدادی کاکہنا تھاکہ ناموس رسالت احتجاجی مارچ کاآغازصبح نوبجے اسٹارگیٹ سے ہوگااور تحریک لبیک ہاکستان کے تحت مارچ کا اختتام مزار قائد پر ہوگا،انہوں نے کاکہ وکلاء￿ اور تاجربرادری نے مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے، رہنماؤں نے ناموس رسالت مارچ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ ناموس رسالت مارچ میں شرکت کے لیے تمام جماعتوں کو ناموس رسالت مارچ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، غوث بغدادی نیوزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیاکہ حکومتی سطح پرفرانسیسی اشیا ا بائیکاٹ کیاجائے اور پاکستان سے فرانسیسی سفارت کار کو بے دخل کیاجائے۔