اسکریپ کی آڑ میں اسٹیل شیٹ کی کلیئرنس ناکام

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ اینڈفیسی لیٹیشن ویسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹس کی کلیئرنس ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزاحمدنوراسٹیل فرنس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ ویسٹ جمیل ناصرکواطلاع ملی کہ اسکریپ کی آڑمیں اسٹیل شیٹس کے کھیپ کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر میسرزاحمدنوراسٹیل فرنس کی جانب سے درآمدکیے جانے والے کھیپ کے 9کنٹینروں روک کرایگزامنیشن افسران کے ساتھ مشترکہ جانچ پڑتال کی توانکشاف ہوکہ درآمدکنندہ کی جانب سے کنٹینروں میں دولاکھ کلوگرام سیکنڈری کوالٹی آئرن اینڈاسٹیل گلوونائزڈ/پری پرنٹیڈاسٹیل شیٹ اور20ہزارکلوگرام ریملٹ ایبل اسکریپ برآمد ہوا۔ذرائع کے مطابق درآمدی قیمت کے تناسب سے درآمدکنندہ کو ایک کروڑ24لاکھ 60ہزارروپے مالیت کے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کرناتھی لیکن درآمدکنندہ نے غلط بیانی سے کام لیتے ہوئے قومی خزانے کو 80لاکھ سے روپے زائد مالیت کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ اس ضمن میں کلیئرنگ ایجنٹ میسرزشاہ لاجسٹک پاکستان کے مذکورہ کھیپ کی غیرقانونی کلیئرنس میں ملوث ہونے کے شواہدملنے پر کلیئرنگ ایجنٹ کے خلاف بھی کسٹمزایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔