فرانس سے تعلقات ختم، 95سی نافذ کیا جائے،شجاع الدین شیخ

1005

کراچی: تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ کا کہناہے کہ پاکستان فرانس سے تعلقات ختم کرکے فرانسیسی  مصنوعات پر پابندی عاید کرے ، حکومت شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے 95سی کے قانون پر عمل کرے۔

میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے شجاع الدین شیخ نے کہا کہ جہاں تک معاشرے میں شدت پسندی روکنے کی ضرورت ہے وہیں حکومت 95سی توہین رسالت کے  قانون پر سختی سے عمل درآمد کرے۔

امیر تنظیم اسلام کا مزید کہنا تھا کہ  جب حکومت اس قانون پر عمل نہیں کرتی تو لوگ ممتاز قادری شہید کی طرح اپنا حق ادا کرتے ہیں، اگر حکومت توہین رسالت کے مرتکب لوگوں کو بیرون ملک فرار کرانے میں معاون بنے گی تو ہر مسلمان نبی کریمؐ سے محبت کے اظہار کا اپنا طریقہ اپنائے گا۔

اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور کراچی یونی جرنلسٹ کے رہنما طارق ابوالحسن بھی موجود تھے، صدر امتیاز خان فاران نےمہمان نوازی کے روایتی انداز کو اپناتے ہوئے  پریس کلب آمد پر  شجاع الدین شیخ کو اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا۔