کرونا کی دوسری لہر میں بھی ہماری ترجیح غریب عوام ہے ، حنید لاکھانی

375

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ کرونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کے حوالے سے عوام سنجیدگی کا مظاہرہ کرے، کرونا نے پاکستان میں ایک بار پھر سے خطرے کی گھنٹی بجارکھی ہے ،افسوس کی بات یہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے اپنے جلسے جلوسوں کے ذریعے کرونا کے پھیلاءو کا مکمل انتظام کیا ہے ،سندھ حکومت نے بھی عوام کو راشن دینے کا کہا مگر صرف بھاشن سے ہی کام چلایا گیا،اسکی نسبت وفاقی حکومت نے کرونا کی پہلی لہر میں سندھ میں لاکھوں لوگوں کو امداد دی جس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ،ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کو تاریخ کا سب سے بڑا پیکج دیا اور اس بات کو ثابت کیا کہ وہ اپنے سینے میں کراچی کی عوام کادردرکھتے ہیں ،کرونا نے لاکھوں لوگو ں کو بے روزگار کیا وزیراعظم عمران خان کی کوشش ہے کہ وہ عوام کو اس وبا اور بے روزگاری سے بچائیں ، انہوں نے کروناکی دوسری لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی اس بار بھی اولین ترجیح عوام کو اس پریشانی سے نجات دلا نا ہے ، پاکستان تحریک انصاف پاکستانی قوم کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے سنجید ہ ہے اور ملک وقوم کی بہتری کے لیئے بھرپور اقدامات بھی کر رہی ہے، ماضی کے حکومتوں نے جو کارنامے کیے اس کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری عروج پر ہے ، ملک قرضوں کی دلد ل میں پھنسا ہوا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی والوں نے جو کرپشن کی ہے اس نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کرونا کی پہلی لہر پر حکومت پاکستان کے اقدامات کو پوری دنیا نے سراہا جبکہ وفاقی حکومت کو کرونا کے پھیلاءو کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھوک وافلاس جیسے مسئلے سے بھی بچانا تھا، کرونا وائر س ایک دفعہ پھر پوری دنیا میں پنجے گاڑھ رہا ہے اور پاکستان میں بھی اس کے مریضوں کی دوبارہ بڑہتی ہوئی تعداد تشویشناک ہے ، عوام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں اور حکومت کا ساتھ دیں تا کہ کرونا کے پھیلاءو کو روکا جا سکے بے احتیاطی کے نتاءج نہایت سنگین ہوسکتے ہیں ۔