پنجاب،895ٹریفک حادثات،4افراد جاں بحق، 944 زخمی

111

لاہور (این این آئی) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 895 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 944 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ 363 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیو میڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے اسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (67فیصد) موٹر سائیکل حادثات کی ہے، اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اور اولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 364ڈرائیور، کم عمر ڈرائیور، 33 مسافر، 426 اور 163 پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ 195 ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹرول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت 186 متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 73 حادثات میں 79 متاثرین کے ساتھ دوسرے اور گجرانوالہ 63 حادثات میں 65 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ ٹریفک حادثات کے کل 953 متاثرین میں 744 مرد اور 209 خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں 144 افراد کی اوسط عمر 18 سال سے کم اور 544افراد کی اوسط عمر 18 سے 40 سال کے درمیان جبکہ 265 زخمی افراد کی اوسط عمر 40 سال سے زائد ہے۔ ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 799 موٹر سائیکلز، 126 آٹو رکشے، 107 موٹر کاریں، 24 وین، 8 مسافر بسیں، 26 ٹرک اور 100 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔