ایس ایس پی لاڑکانہ کا ناقص کارکردگی پر 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز

278

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات، فرائض میں غفلت برتنے اور ناقص کارکردگی پر ضلع کے ماہوٹا، دھامراہ، اللہ آباد، علی گوہر آباد، سچل اور ڈوکری سمیت 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو شوکاز نوٹسز جاری کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں بصورت دیگر ان کیخلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔