میرپورخاص ،پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو زہر دیکر قتل کرنے کا انکشاف

149

میر پورخاص(نمائندہ جسارت)سندھ کے ضلع میرپور خاص کے علاقے سندھڑی میں پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو زہر دیکر قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس
کے مطابق ابتدائی معائنے میں ڈاکٹرز کو لڑکی کو زبردستی زہر پلانے کے شواہد ملے ہیں جبکہ زہر کے نمونے لیبارٹری بھیج دیے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی تاہم یکم نومبر کو اس کی لاش پراسرار حالات میں اسپتال لائی گئی تھی۔ویڈیو بیان میں لڑکی نے رضامندی سے شادی کا اعتراف کیا تھا اور بتایا تھا کہ وڈیروں نے فیصلے کیلیے بلایا ہے، اگر اْسے یا اس کے شوہر کو کچھ ہوگیا تو زمیندار قتل کے ذمے دار ہوں گے۔بعدازاں لڑکی کی لاش ملی جس پر پولیس نے لڑکی کے بھائی سمیت تین رشتے داروں کو گرفتار کرلیا تاہم مرکزی ملزم کریم بخش فرار ہے۔