حیدرآباد: کچا قلعہ میں بچے کیساتھ بدفعلی، حالت تشویشناک،مقدمہ درج

591

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کچہ قلعہ تھانہ مکی شاہ کی حدود میں مبینہ بدفعلی کے شکار بچے کو تشویشناک حالت میں بھٹائی اسپتال
داخل کردیا گیا ، بچے کی والدہ(ح)خاتون نے مکی شاہ تھانے میںرپورٹ درج کرادی،خاتون کا کہنا ہے کہ اس کے 13سالہ بیٹے بلال کو ملزمان نے رسیوں سے باندھ کر بدفعلی کا نشانہ بنایاجبکہ ان کا کہنا ہے کہ میڈیکل دینے کے معاملے میں پولیس نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ دکھایا جبکہ تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ۔