رہزنی کی بڑھتی وارداتوں پر جماعت اسلامی یوتھ کااظہارتشویش

94

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رہزنی کی وارداتوں میں ہوشربااضافے پر صد رجماعت اسلامی یوتھ ضلع غربی انعام الرحمن نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے دن ڈکیتی کے واقعات میں عوام نقدی اور قیمتی اشیاء سے محروم ہورہے ہیں۔ دوران وردات عوام کو زخمی کرنے اور موت کے گھاٹ اتارنے کا سلسلہ تشویش ناک حد تک بڑھ چکا ہے۔ آئی جی ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی ویسٹ بڑھتے جرائم کا نوٹس لیں ۔