ملک کی اعلیٰ شخصیات کا نواز شریف فیملی سے رابطہ

358

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی فیملی سے ملک کی اعلیٰ شخصیات کا رابطہ ‘ نوازشر یف کے موقف میں نرمی لانے کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ذمے دارذرائع کے مطابق (ن) لیگ کے قائدمیاں محمدنواز شریف کے ساتھ ملک کی اعلیٰ شخصیات نے سلیمان شہباز کے ذریعے رابطہ کیا اور انہیں اہم ترین پیغام بھجوایا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو ملک کی اہم شخصیات کی جانب سے معاملات بات چیت سے حل کرنے اور بیانات میں نرمی لانے کا پیغام دیا گیا ہے، اس سلسلے میں ابھی تک کوئی بریک تھرو نہیں ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ فی الحال اتنے زیادہ بے چین نہ ہوں۔