اسلام دشمن عناصر رسول پاکﷺ کی ناموس کی توہین کررہے ہیں

146

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی خیرپور کی جانب سے حرا پبلک اسکول سٹھارجہ میں ناموس مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے نائب امیرجماعت اسلامی سندھ ممتاز حسین سہتو، مولانا حزب اللہ جکھرو، مولانا یوسف مزاری، امتیاز حسین سہتو، مولانا ثناء اللہ جونیجو، امیر ضلع خیرپور اور پروفیسر سیدگل محمد شاہ بخاری نے خطاب کیا۔ مقرررین نے سیرت النبیﷺ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہﷺ ہمارے لیے زندگی گزارنے کا بہترین نمونہ، دنیا و آخرت میں نجات اور تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن عناصر رسول پاکﷺ کی ناموس کی توہین کررہے ہیں، ہمیں اس سے زیادہ محبت رسولﷺ خدا سے کرنا ہے، وہ دن دور نہیں جب فرانس کے قومی اداروں میں اللہ کے رسول محمدﷺ کے نعروں کی گونج ہوگی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو واپس بھیج کر ایمانی غیرت کا ثبوت دیں۔