حیدرآباد۔ وحدت کالونی میں لگایا گیا فلٹر پلانٹ 4 برس سے بند

145

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآبادکے چیئر مین شاہد سومرو، وائس چیئر مین مولا بخش مری اورقاسم آباد کے سیاسی و سماجی رہنما محبوب ابڑو نے گزشتہ روز پبلک ہیلتھ حیدرآباد کے انجینئر شوکت میمن سے ملاقات کی اور قاسم آباد کے فلٹر پلانٹ چار سال سے مسلسل بند ہونے کی شکایت کی اور کہا کہ پہلے غریب عوام کو کروڑوںروپے کی مالیت سے بنے آروزفلٹر پلانٹ سے صاف پانی پینے کو ملتا تھا لیکن گزشتہ چار سال سے فلٹر پلانٹ غیر فحال بنے ہوئے ہیں۔ اب غریب عوام پینے کے صاف پانی بھی پرائیویٹ فلٹر پلانٹوں سے مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہیں۔جس پر پبلک ہیلتھ انجینئر شوکت میمن نے کہا کہ بہت جلد حیدر آباد کے آروز فلٹر پلانٹ کی بحالی کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اورجلد تمام فلٹر پلانٹ بحال ہو جائیں گے سندھ حکومت آروز فلٹر پلانٹ کو مسلسل بحال رکھنے کے فنڈز جاری کرے تو صاف پانی غریب عوام کو مل پائے گا۔ نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد سومرو نے کہا کہ ہماری سماجی تنظیم غریب عوام کو ریلیف دینے کیلیے کوشش کرتی رہی ہے اور حیدرآباد کے آروزفلٹر پلانٹ چار سال سے بند پڑے تھے۔ جن پر قبضہ مافیا نے ویران سمجھ کر قبضہ کرنے کی کوشش شروع کردی تھی اب جبکہ ان آروز پلانٹ کو دوبارہ کئی سالوںکے بعد فعال کرنے کا عمل شروع ہونے جارہا ہے کیونکہ سندھ حکومت کے اس فیصلے سے غریب عوامکو فائدہ ہو گا کیونکہ موجودہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے اور پھر صاف پانی کے گلی گلی میں پرائیوٹ فلٹر پلانٹ قائم ہو چکے ہیں جن پر غریب ستائی ہوئی عوام پیسوں پر صاف پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔