سکھر، انتخابی فہرستوں کے نظر ثانی کا عمل مکمل، کل جاری کردی جائیں گی

102

سکھر (نمائندہ جسارت) ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے تحت انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد حتمی انتخابی فہرستیں 4 اکتوبر 2020ء سے جاری کردی ہیں۔ اس ضمن میں عوام کی آگاہی کے لیے انتخابی فہرستیں ضلعی الیکشن کمشنر آفس خیرپور میں آویزاں کردی گئی ہیں۔ اعلامیے میں عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ حتمی انتخابی فہرستوں میں اپنے ووٹ کی درج شدہ معلومات کی درستگی یا منتقلی کے لیے ضلعی الیکشن کمشنر خیرپور آفس سے رابطہ کریں۔