امیرجماعت اسلامی شمالی محمدیوسف نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا

110

کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی ضلع شمالی محمدیوسف نے اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ مسجد الہدیٰ میں ہونے والی تقریب میںنائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ بن رضی، اراکین ضلع شوریٰ،نظم ضلع،ناظمین علاقہ ونائبین اور جماعت اسلامی یوتھ ضلع نظم کی ٹیم نے شرکت کی۔ اسامہ بن رضی نے کہا کہ پورا نظم جماعت دستور کا پابند ہے ،اوردستور جماعت فکر مودودیؒکا پابند ہے، مشاورتی نظام نے جماعت کو مضبوط ترین بنایا۔