قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کل شروع ہو گی

278

راولپنڈی(جسارت نیوز):پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے زیراہتمام 66 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کل سے ماری پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم، راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ پی ایچ ایف کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ کے 66 ویں ایڈیشن میں کل دس ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں نیشنل بینک ، سوئی سدرن، واپڈا، آرمی،پی آئی اے،ریلوے ودیگر ادارے شریک ہوں گے۔