سعود ساحرکی وفات سے ملک ایک نڈرصحافی سے محروم ہوگیا،زاہد حسین

28

کراچی(پ ر)امیر تحریکِ اسلامی پاکستان حافظ سید زاہد حسین،نائب امیر پروفیسر عبد اللطیف انصاری،قیم عطاء الرحمن ودیگر نے معروف صحافی ، سابق امیرِ تحریکِ اسلامی حکیم محمود احمد سروؔ سہارنپوریؒ کے چھوٹے بھائی سعود ساحر کے انتقال پردلی رنج کا اظہار کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم نظریاتی صحافت کے علم بردار تھے اور انہوں نے اس کا حق ادا کیا۔وہ بے لوث محب وطن اور دین دارانسان تھے۔