زمبابوے کے بلے باز شان ولیم کی شاندار سنچری

282

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شان ولیم نے پاکستان کے خلاف سیریز تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، منگل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میچ میں شان ولیمز نے مشکل وقت میں انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور 118 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو پوزیشن کو مستحکم کر دیا، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 13 چوکے شامل تھے، یہ ان کے ون ڈے کیریئر کی چوتھی سنچری ہے، وہ اب تک 136 ون ڈے میچز میں 34 کی اوسط سے 3958 رنز بنا چکے ہیں جس میں 4 سنچریاں اور 32 نصف سنچریاں شامل ہیں۔