بوسنیا کے صدرشفیق جعفرووچ 2روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

125

اسلام آباد(اے پی پی)بوسنیا ہرزیگووینا کے صدرشفیق جعفرووچ 2 روزہ دورے پرآج پاکستان پہنچیں گے۔ بوسنیا ہرزیگووینا کے صدر وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔ وزیر برائے سیکورٹی اور صدارتی مشیروں سمیت اعلیٰ سطحی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔ دفتر خارجہ کے مطابق صدرشفیق جعفرووچ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی، وزیر خارجہ، مشیر تجارت و سرمایہ کاری سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے عوام کے مابین تعاون کو فروغ ملے گا۔