پاک افغان کسٹمز کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ

81

اسلام آباد (آن لائن ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے ساتھ کسٹمز کے شعبے میں تعاون کا معاہدہ ہوگیا ہے، معاہدے کے تحت پاکستان اور افعانستان الیکٹرونک ڈیٹا کا تبادلہ کریں گے جبکہ افغانستان کی تکنیکی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیرمین کمیٹی نوید قمر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کمیٹی کے علاوہ ایف بی آر کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین ایف بی آر جاوید غنی نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ افغانستان کے ساتھ کسٹمز کے شعبے میں تعاون کا معاہد ہ طے پاگیا ہے،جس میں افغانستان کے ساتھ ایک ایم او یو سائن کیا گیا ہے ۔ چیئرمین ایف بی آر نے کہاکہ کو شش ہے معاہدوں پر جلد از جلد عمل درآمد شروع کر دیا جائے۔