کورونا کیسز میں اضا فہ، وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

80

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال کے باعث آج قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس طلب کر لیا ہے، ا جلاس میں تعلیمی
اداروں کی بندش اور ملک بھر میں ایس او پیز سمیت اہم معاملات زیرغور آئیں گے۔ این سی او سی حکام وزیراعظم کو کو ویڈ 19کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔