گستاخانہ خاکوں کیخلاف جماعت اسلامی خواتین کا مظاہرہ آج ہو گا

208

کراچی (نمائندہ جسارت)فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت ، ان خاکوں کو سرکاری عمارتوں پر لگانے اور فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین ِ رسالت ؐ کا ارتکاب کرنے کے خلاف جماعت اسلامی (حلقہ خواتین) کے تحت آج 3بجے دن نیو ایم اے جناح روڈ
پر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن خطاب کریں گے ۔مظاہرے میں شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ ناظمہ کراچی اسماء سفیر نے حلقہ خواتین کی کارکنان اور کراچی کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ مظاہرے میں بھر پور طریقے سے شرکت کریں اور نبی کریم ؐ سے اپنی عقیدت و محبت کا ثبوت دیں ۔