مسیحی برادری آئین پاکستان کی  پاسداری کرتی ہے، اشرف رضا

76

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) منارٹی کوآرڈی نیشن پاکستان سندھ کی جانب سے 13سالہ لڑکی آرزو کو مبینہ طور پر مذہب تبدیل کراکے شادی کرنے کیخلاف اشرف رضا، مقبول صادق کھوکھر، اکبر ودیگر کی قیادت میں حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ 13 سالہ لڑکی آزرو راجا مسیحی کا جبری مذہب تبدیل کراکے 44سالہ شخص سے شادی کردی گئی ہے جو کہ خلاف قانون ہے۔ پاکستان میں اقلیتی برداری کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کیا جارہا ہے۔ مسیحی برادری آئین پاکستان کی پاسداری کرتی ہے لہذا اقلیتی حقوق کا تحفظ کیاجائے۔