صدرآرٹس کونسل وسماجی شخصیات کا مدیراردوڈائجسٹ سے اظہارتعزیت

91

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی،ممتاز ادیب، شاعر،کالم نگار اور اردو ڈائجسٹ کے مدیر الطاف حسن قریشی کے بڑے بھائی اور اردو ڈائجسٹ کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی کے انتقال پرْملال پر صدرآرٹس کونسل کراچی احمدشاہ، حسن امام صدیقی، ڈاکٹر طاہر مسعود،محمود احمد خان، پروفیسر سحر انصاری،افضال صدیقی، اعجاز محمود، کفیل احمد خان، عبدالوسیع قریشی، اطہر جاوید صوفی، ذیشان صدیقی، پروفیسر ہارون رشید، عظیم فاطمی، سید قاسم محمود، اطہر اقبال اور دیگر نے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔