ای ایف پی کے زیراہتمام پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے عنوان سے کانفرنس

196

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن ( آئی ایل او) کے سینئر اسپیشلسٹ ایکٹیمپ رویندرا پیریس نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے پیدا ہونے والے سنگین بحران کے بعد دنیا کو سب سے مشکل چیلنج درپیش ہے جو ہمیں اس امر کی بہت زیادہ ضرورت کا احساس دلاتا ہے کہ کام کے مقام پر’’ پیشہ وارانہ حفاظت اور صحت ‘‘(اوش) کو لازمی طور پر یقینی بنایا جائے۔اب اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آگیا ہے اور’’ اوش‘‘ کو فروغ دینے کے لیے ای ایف پی کو اپنے جوش و جذبے کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے امید ظاہرکی کہ یہ اقدامات کاروباری اداروں میں ’’اوش‘‘ کے تکنیکی تنظیمی اور عملی آگاہی کے سلسلے میں صحت اور حفاظت کے اقدامات کو اہمیت دینے میں متاثر کن ثابت ہوں گے۔