آن لائن 11,11 سیل شروع کرنے کے لیے تیار ی کا آغاز

278

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم دراز اپنی سب سے بڑی 11.11 سیل شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ ملک میں 11 سے 17 نومبر تک دنیا کی سب سے بڑی سیل کا مشاہدہ کیا جائے گا جو گزشتہ دو سال سے مسلسل کامیابی سے منعقد ہو رہی ہے۔ صارفین کو پیش کی جانے والی خصوصی رعایت کے باعث اس ایونٹ کی اہمیت پہلے سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ 11.11 ہر پہلو سے مختلف اور منفرد سیل ہے کیونکہ یہ اپنے صارفین کو ایک ہی ایپلی کیشن کے اندر خریداری اور تفریح کا تجربہ فراہم کرتی ہے۔ برانڈز کی خصوصی اشیاء، برانڈ پارٹنر شپ اور پے منٹ پارٹنرز کے علاوہ ایک پلیٹ فارم کے طور پر دراز کا مقصد اس 11.11 سیل کے ذریعے کورونا وائرس کی وباء کے بعد معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ پلیٹ فارم پر 11 نومبر کو 25 لاکھ صارفین کی ریکارڈ ٹریفک متوقع ہے جس سے ہمارے شراکت داروں کو آئندہ سال کی فروخت کے لیے ایک نئی بیس لائن تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ 11.11 سیل کو یادگار بنانے کے لیے 31 اکتوبر 2020ء کو کراچی میں ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایف ایم سی جیز، الیکٹرانکس، اسمارٹ فونز، فیشن، بینکس اور لاجسٹکس سمیت مختلف انڈسٹریوں کے پارٹنرز نے شرکت کی۔ دراز سیل 2020ء میں شرکت کرنے والے ممبران نے بھی ایونٹ کا اعتراف کیا۔ دراز پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر احسن سایا نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’اس سال گیارہ گیارہ سیل عالمی وبائی مرض کے دوران منعقد ہو رہی ہے۔