ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دیدیا

403

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابی کے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔

شمالی کیرولائنا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نے ایک بارپھرڈاک ووٹنگ کو غیرقانونی قراردے دیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ  جوبائیڈن نے 47 سالہ سیاسی کیریئرمیں لوگوں کو ملازمت سے محروم کیا،جوبائیڈن نے امریکا کو جنگوں میں دھکیلااورپیسہ برباد کیا۔

صدرڈونلڈٹرمپ نےحریف جوبائیڈن کوڈمی اورڈیموکریٹس کوپاگل قراردیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن ذہین شخص نہیں،وہ صدربنےتوچین امریکاکامالک بن بیٹھےگا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ پناہ گزینوں کوبلابھی لیں تووہ یہاں کی سردی دیکھ کربھاگ جائیں گے،خون جماتی سردی میں مشی گن والوں کوپناہ گزینوں سےڈرنےکی ضرورت نہیں، جوبائیڈن امیگرینٹس کی تعدادمیں700فیصداضافہ کردیں گے جوبائیڈن امریکامیں شام،صومالیہ اوریمن سےپناہ گزین لائیں گے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوارجوبائیڈن نے ریاست ڈیلاورمیں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے ملک میں جمہوریت کو واپس لانا ہوگا، وقت آگیا ہے کہ جمہوریت کے لیے کھڑے ہوں،90ملین سےزیادہ لوگ ووٹ ڈال چکےہیں کیونکہ ان کےصبرکاپیمانہ لبریزہوچکا، ڈونلڈٹرمپ خودکوسخت گیردکھاتےہیں مگرحقیقت میں وہ کمزورترین شخص ہیں۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ عوام ایساصدردیکھناچاہتےہیں جوتناؤکی صورتحال ختم کرے، 2دن میں ڈونلڈٹرمپ کی صدارت کاخاتمہ کیاجاسکتاہے، 2دن میں اس صدارت کاخاتمہ ممکن ہےجوملک کےتحفظ میں ناکام رہی اس صدارت کاخاتمہ کیاجاسکتاہےجس نےنفرت کےشعلےبھڑکائے،وقت آگیاہےکہ قوم کی زندگی میں نئی روح پھونکی جائے۔

امریکا میں صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ کل ہوگی، جوبائیڈن کو 4 سوئنگ ریاستوں میں برتری حاصل ہے، جوبائیڈن پینسلوینیا، فلوریڈا، ایریزونا،ویسکونسن میں آگے ہیں۔