عرب لیگ کا برطانیہ سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

454

قاہرہ:عرب لیگ (اے ایل)نے برطانیہ سے  دو ریاستی حل کے مطابق فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب لیگ نے  یہ بیان 1917 میں پہلی جنگ عظیم کے دوران برطانوی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بالفوراعلامیہ (بی سی)کی 103 ویں برسی کے موقع پردیا ہے جس میں فلسطین میں یہودیوں کے لئے قومی گھر کے قیام کی حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔

عرب لیگ نےبی سی کو ایک تاریخی غلطی  قراردیا جسے برطانیہ کو درست کرنا چاہئے۔عرب ممالک کی اس تنظیم  نے کہا کہ  منصفانہ اور جامع امن صرف بین الاقوامی قانونی فیصلوں اور عرب امن اقدام کی بنیاد پر فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی حاصل ہوسکتا ہے۔