بی ایڈ پاس اساتذہ سے سوتیلا سلوک بند کیا جائے، خالد آفریدی

155

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) جمعیت المدرسین کے چیئرمین خالد آفریدی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم حیدر آباد ریجن کی جانب سے پرائمری بی ایڈ پاس مرد وخواتین کے ساتھ سوتیلی ماں سے بدتر سلوک کیا جارہا ہے، پورے سندھ میں تین سال میں بی ایڈ پرائمری پاس اساتذہ کو پروموشن دے کر ایچ ایس ٹی تعینات کیا جارہا ہے جبکہ حیدر آباد میں سینارٹی لسٹ کا ٹوپی ڈرامہ رچاکر ان کی سینارٹی تباہ کی جارہی ہے واضح رہے کہ تین ڈائریکٹر تبدیل ہوگئے مگر تاحال سینارٹی لسٹ مرتب نہیں ہوسکی ہے جس کی وجہ سے مرد وخواتین اساتذہ میں اضطرابی کیفیت پیدا ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ 96 سے 98 تک پچیس فیصد کوٹے کے حساب سے پروموشن دے کر ہائی گرلز وبوائز اسکولوں میں تعینات کرنا ہے مگر سازش کے تحت جگہوں کا خالی اور پرائمری کی سیٹوں کو پُر رکھنا ہے تاکہ حالیہ ہونے والی تقرریاں پرائمری میں نہ ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اب ٹائم پیریڈ، اسکیل 17 گریڈ سے محروم ہوجائیں گے کیونکہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں نے ان کی حق تلفی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی حق تلفی کیلاف جمعیت المدرسین آگاہی مہم چلائے گی۔