عبدالقادر بلوچ پارٹی قیادت سے ناراض، ن لیگ چھوڑنے کا فیصلہ

71

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے قیادت سے ناراضی کے بعد پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پلیٹ فارم سے افواج پاکستان کے خلاف نازیبا زبان استعمال ہوئی، افواج پاکستان کو ادارے کے طور پر نشانہ بنانا قابل قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن سے علیحدگی کی واحد وجہ فوج کے خلاف بیانیہ ہے، میں خود فوجی رہا ہوں، یہ سب قابل برداشت نہیں۔ عبدالقادر بلوچ کا کہنا تھا کہ مستقبل کا فی الوقت کوئی فیصلہ نہیں کیا، اتنے وسائل نہیں کہ مسلم لیگ کا کوئی اور دھڑا بنائوں، ہوسکتا ہے کسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں یا سیاست سے کنارہ کشی کرلوں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعلی ثنااللہ زہری کو اسٹیج پر نہ بلانے پربات ہوسکتی تھی۔