فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل مکمل کیا جائے،حماس

228

رام اللہ(صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیرحراست رہنماالشیخ حسن یوسف نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کا عمل مکمل کیا جائے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید حماس حسن یوسف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی مصالحت کاعمل آگے بڑھانا تمام فلسطینی قوتوں کی اجتماعی ذمے داری ہے، اسرائیل اور اس کی حامی قوتیں فلسطینیوں میں تقسیم کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوںنے مزید کہا کہ ماضی میں فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے نتیجے میں غزہ میں ملازمین کو ان کی تنخواہوں سے محروم کیا گیا۔ غزہ پرپابندیاں عایدکی گئیں اور فلسطینی مزاحمتی پروگرام کو متنازع بنانے کی مجرمانہ کوشش کی گئی۔ اب وقت آگیا کہ ماضی میں کی گئی ان غلطیوں کی اصلاح کی جائے۔خیال رہے کہ حسن یوسف حماس کے سینئر رہنما اور پارلیمنٹ کے منتخب رکن ہیں۔ انہیں گزشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا تھا۔