کینیڈا: تلوار کے حملے سے 2 افراد ہلاک اور 5 زخمی

466

کیوبک: کینیڈا کے صوبہ کیوبک کے شہر میں پولیس حکام کے مطابق ایک شخص نے تیز دھار آلے (تلوار) سے حملہ کر کے 2 افراد کو ہلاک اور 5 کو زخمی کر دیا ہے۔

 بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق صوبائی پولیس نے اس سے قبل بیان جاری کیا تھا تھا کہ ایک ایسے شخص کی تلاش کی جا رہی ہے جس کے پاس تیز دھار آلہ تھا اور اس نے کئی افراد کو زخمی کردیا ہے جبکہ   پانچ زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا تھا لیکن ان کی حالت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے 13 صوبون میں سے ایک کیوبک سٹی کے پولیس ترجمان ایٹینی ڈویون نے بعد میں تصدیق کی ہے کہ 2 افراد ہلاک ہو گئے اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ رات ایک بجے کے بعد کیوبک سٹی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے اور شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اتوار کو کیوبک پولیس نے ٹوئٹر پیغام میں اس بات کی تصدیق کردی ہےکہ رات ایک بجے کے بعد کیوبک سٹی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ شہریوں کو گھروں کے اندر رہنے اور دروازے بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے  حملہ آور نے قرون وسطی طرز  کا لباس پہن رکھا تھا اور تلورا ہاتھ میں پکر رکھی تھی۔