اقوام متحدہ : فرانس کی ممبرشپ ختم کرے، لیاقت بلوچ

464

لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ فرانس کی اقوام متحدہ کی سیکورٹی میں مستقل ممبر شپ ختم کی جائے ۔

محسن انسانیت ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہاکہ 22 کروڑ پاکستانیوں نے فرانس کے صدر کی ہرزہ سرائی اورمذاہب کے درمیان فساد کے دل آزار اقدام کو مسترد کردیا ہے ،فرانس کا فاطرالعقل اور فاطر اسلام صد ر عالمی امن کے لیے خطرہ ہے ۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا مزیدکہنا تھا کہ سیکورٹی کونسل میں مستقل مسلم نمائندگی دی جائے اور عالمی سطح پر شعائر اسلام کی حفاظت کے لیے قانون سازی کی جائے، عالم اسلام کی قیادت اورکچھ نہیں تو قرآن ، رسول اللہ ؐکی ناموس اور شعائر اسلام کی حفاظت کے لیے قانون سازی میں کردار ادا کریں ۔

انہوں نے مزید کہاکہ  پوری دنیا کے مسلمانوں نے عشق رسول ؐ کے اظہار سے اعلان کردیاہے کہ مستقبل کا نظام اسلام ہی انسانوں کو بحرانوں سے نجات دلاسکتاہے ۔

  لیاقت بلوچ  کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کی تحریک اسلام کی حکمرانی ،معاشی ناانصافی کے خاتمہ اور اسلامی معاشی نظام ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور سیاسی پارلیمانی اور انتخابی نظام سے اسٹیبلشمنٹ کے عمل دخل کے خاتمہ کے لیے ہے۔