پیٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی ، ایل پی جی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ

206

 

(صباح نیوز/این این آئی)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی اور ایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کردیا ۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم رات12 بجے سے ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے57 پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت102 روپے40 پیسے ہوگی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل84 پیسے سستا کیا گیا ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل 103 روپے 22 پیسے میں ملے گا۔ حکومت کی جانب سے مٹی کے تیل کی قیمت65 روپے29 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت62 روپے86 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیںایل پی جی کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی منڈی میں ایل پی جی کی قیمت379 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر 437 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی۔ 58.5ڈالر (9386.32روپے)
فی میٹرک ٹن کے اضافے کے بعد اوگرا نے نئی سرکاری قیمت کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے 114روپے گھریلو سلنڈر اور 439 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اضافے کا نو ٹیفکیشن جاری کردیا۔ فی گھریلو سلنڈرکی قیمت1416 روپے سے بڑھ کر1530 روپے، کمرشل سلنڈر کی قمیت5449 روپے سے بڑھ کر5888 روپے اور فی میٹرک ٹن قیمت 120,024روپے سے بڑھ کر 129,690روپے ہو گی۔