چانڈیو برادری کے سردار کے گھر پرپولیس کی چڑھائی کیخلاف احتجاج

186

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد کی چانڈیو برادری کی جانب سے احمد علی چانڈیو، امان اللہ چانڈیو، وزیر چانڈیو ودیگر کی قیادت میں چانڈیو برادری کے سردار کے گھر پرپولیس کی چڑھائی کیخلاف حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر انہوںنے کہاکہ پولیس نے چانڈیو کے سردار اور ان کے گوٹھ میں رہنے والے افراد کے گھروں پر بلا جواز چڑھائی کی چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ گوٹھ پر چڑھائی کا مقصد یہاں سے نکلنے والے معدنی وسائل پر قبضے کی کوشش ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے اپیل کی وہ چانڈیو برداری کے گھر پر حملے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف نوٹس لیں اور تحفظ وانصاف فراہم کیاجائے گرفتار افراد کو فوری رہا کیاجائے۔