گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف جماعت اسلامی جھڈو کے تحت آج احتجاج ہوگا

149

جھڈو (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی جھڈو کے تحت فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف آج پریس کلب چوک بالمقابل اولڈ نیشنل بینک پر دن 2 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس سے جماعت اسلامی ضلع میرپور خاص کے امیر محمد افضال آرائیں، ڈاکٹر شمشماد علی، محمد عمر خان، مولانا شہزاد منصوری و دیگر رہنماء خطاب فرمائیں گے۔