شکارپور، نیب کا سرکاری گندم کے گودام پر چھاپا

292

شکارپور (نمائندہ جسارت) مدیجی میں سکھر نیب کی ٹیم نے سرکاری گندم کے گودام پر چھاپا مار کر گودام کو سیل کردیا۔ مدیجی کے سرکاری گندم کی خریداری مرکز کو سیل کردیا گیا، مختارکار گڑھی یاسین نے نیب ٹیم سکھر کے ساتھ فوڈ گودام کو سیل کردیا۔ فوڈ انسپکٹر آصف مگسی نے رابطہ کرنے پر کہا کہ نیب ٹیم فوڈ گوداموں پر اچانک چھاپا لگا کر اپنا کام کرکے چلے جاتے ہیں۔ دو تین دنوں تک فوڈ گودام سیل رہے گا، گندم کی بوریوں کی گنتی کے بعد فوڈ گودام کو کھولا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق 61 ہزار گندم کی بوریاں گودام میں موجود ہیں، غیر معینہ مدت تک نیب نے سیل کردیا ہے۔ گودام میں موجود گندم میں ملاوٹ اور لاکھوں روپے کی ہیرا پھیری کی وجہ سے گودام کو سیل کردیا گیا ہے، نیب ٹیم مؤقف دیے بغیر سکھر روانہ۔