پولیس بیٹے کی گمشدگی کو اور کوئی رنگ دینا چاہتی ہے، بازیاب کرایا جائے، مختار اجن

328

شکارپور (نمائندہ جسارت) تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی نوجوان کا سراغ نہیں ملا۔ تھانہ اسٹور گنج کی حدود مفتی دالو کے رہائشی واپڈا ملازم مختار اجن کا نوجوان بیٹا فیصل اجن گزشتہ تین ہفتوں سے لاپتا ہے، لاپتا نوجوان کے والد واپڈا ملازم مختار اجن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تین ہفتوں سے میرا بیٹا لاپتا ہے، انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کررہی، تھانے دار کہتا ہے تمہارا بیٹا خود کہیں نکل گیا ہوگا۔ پولیس میرے بیٹے کی گمشدگی کو اور کوئی رنگ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کی شادی ہونے والی تھی، وہ شادی کا سامان لینے گھر سے نکلا اور واپس نہیں لوٹا۔ مختار اجن نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور منتخب نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ لاپتا بیٹے کو بازیاب کرایا جائے۔