جنوب مشرقی امریکا میں طوفان سے 6 افراد ہلاک

279

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں زیٹا سمندری طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق لوزیانا، جیارجیا، میسی سیپی، نارتھ کیرولائنااور ورجینیا کے ساحلی علاقے طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ قومی ادارہ برائے قدرتی آفات نے اعلان کیا کہ طوفان نے 28 اکتوبر کو دوسرے درجے کی شدت اختیار کی تھی،تاہم آج ممکنہ طور پر اس کی شدت کم ہوجائے گی اور آندھی کی زیادہ سے زیادہ رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ رہ جائے گی۔