سینی گال میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی‘ 140 افراد ہلاک

706

ڈاکار (انٹرنیشنل ڈیسک) مغربی افریقی ملک سینیگال میں کشتی ڈوبنے سے 140مہاجرین ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیگال کے ساحل پر پیش آنے والے واقعے کو رواں سال کشتی ڈوبنے کا سب سے بڑا سانحہ قرار دیا گیا ہے۔ مہاجرین سے متعلق عالمی اداریآئی او ایم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینیگال کے ساحل پر پیش آنے والا واقعہ اب تک کا سب سے بھیانک حادثہ ہے۔ ڈوبنے والے چھوٹے جہاز پر 200 سے زائد مہاجرین سوار تھے۔