یمن میں باغیوں کو بھیجا گیاایرانی اسلحہ امریکی فوج نے پکڑلیا

110

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے مبینہ طور پر یمن کے حوثی باغیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا اسلحہ اور گولہ بارود سے لدا ایرانی جہاز قبضے میں لے لیا۔ امریکی حکام کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بحیرہ عرب میں ایک کارروائی کے دوران ایران کی طرف سے بھیجا جانے والا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی کی شدید مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملوں سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے۔