سوڈانی تنظیموں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مسترد کر دیا

350

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کی پیشہ ور تنظیموں کے اتحاد ایس پی اے نے حکومت کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کر دیا۔ پروفیشنل ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل ایک غاصب اور نسل پرست ریاست ہے، جو انتہا پسندی اور نسل پرستی کی حمایت کرتی اور مظلوم فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کو غصب کیے ہوئے ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دسمبر 2018ء کو سوڈان میں فوجی بغاوت کے بعد قائم ہونے والی خود مختار کونسل نے جو راستہ اپنایا ہے وہ سوڈان کی تاریخی روایات کے منافی ہے۔