بنگلادیش ،مسجد پر چھاپا مارنے والا اہلکار نذر آتش

347

ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلادیش میں شہریوں نے مسجد میں گھس کر قرآن کریم کی توہین کرنے والے شخص کو نذرآتش کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا سے 300 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ضلع لال منیر ہٹ میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق لال منیر ہٹ کے ایک گاؤں بری ماری میں 2پولیس اہل کار مسجد میں داخل ہوئے اور عسکریت پسندوں کی جانب سے مسجد میں خفیہ اسلحہ ڈپو بنائے جانے کا الزام عائد کیا۔ دونوں نے امام مسجد کے ساتھ بدتمیزی کی اور تلاشی کی آڑ میں مسجد کے تقدس کا پامال کیا۔ انہوں نے مقدس کتب کے لیے بنائیں الماریوں کے دروازے توڑ ے اور اندر رکھی کتابیں پھینک دیں۔ اس دوران انہوں قرآن کریم کے نسخوں کی بھی بے حرمتی کی،جس پر شہری سخت مشتعل ہوگئے۔ انہوں نے دونوں کو پکڑ کر ایک کمرے میں بند کر دیا، تاہم رات کو سیکڑوں افراد پر مشتمل ایک گروہ انہیں وہاں سے نکال لے گیا۔ ایک ویران مقام پر لے جاکر مارپیٹ کے بعد اسے آگ لگادی گئی۔ مقامی حکومتی عہدے دار ابو نواز نشاط کا کہنا تھا کہ پولیس کو جائے وقوع سے ایک خاکستر لاش ملی ہے۔